• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف میں تبدیلی کے آثار نمایاں، اہم فیصلوں کا امکان

کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کار کردگی کے بعد وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں تبدیلی کی سفارش کردی ہے، اس اطلاع کے بعد پی ایچ ایف کے سکریٹری شہباز احمد نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، فوری طور پر ان کی جگہ اخلاق عثمانی کو نئی ذمے داری دی جائے گی ،باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر بھی آئندہ چند روز میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیں گے،ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کے نئے صدر کے لئے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق صد اور پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت کے علاوہ میجرجنرل اشفاق ندیم، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کے علاوہ پی ایچ ایف کے سابق سکریٹری آصف باجودہ بھی فیورٹ ہیں،تاہم راجہ بشارت کو مضبوط امیدوار قراردیا جارہا ہے، جبکہ سکریٹری کے لئے سابق قومی کپتان سمیع اللہ فیورٹ ہیں،ان کے علاوہ اس دوڑ میں پی ایچ ایف کے سابق سکریٹری رانا مجاہد علی خان اور سابق قومی کوچ نوید عالم بھی شامل ہیں، پی ایچ ایف میں تبدیلی کا فیصلہ آئندہ دس سے پندرہ روز میں متوقع ہے۔
تازہ ترین