• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارباب اقتدار کو بتادیں غریبوں کا استحصال نہ ہو، چیف جسٹس

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ بھارت کوپاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے،اقتدار میں موجود لوگوں کوبتا دیں غریبوں کا استحصال نہیں ہونا چاہیے،غریب مزارعوں کا پانی چوری کرنا ان کا خون چوسنے کے مترادف ہے، پنجاب حکومت پانی چوری کرنے والوں کیخلاف آپریشن کرکے مقدمات درج کرے۔ سپریم کورٹ نے دریائے راوی اورعباسیہ لنک کینال سے متعلق کیس میں سیکرٹری آبپاشی پنجاب سے 4 جنوری کو عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی،چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے دریائے راوی اورعباسیہ لنک کینال سے پانی چوری سے متعلق درخواست پرسما عت کی۔چیف جسٹس نے کہاکہ بھارت ہمارا پانی کیوں چوری کر رہا ہے؟کیا پنجاب حکومت کو دریائے راوی سے بھارت کی پانی چوری سے متعلق علم ہے؟اگر پنجاب حکومت کو اس بارے میں علم ہے تو کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟،پانی چوری کرنے والوں کے خلاف پولیس سے مل کر آپریشن کرکےمقدمات درج کریں ۔

تازہ ترین