اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)سٹیٹبنک آف پاکستان او ردیگر مالیاتی اداروںکے پنشنرز نے اپنے ساتھ روا رکھے گئے رویہ کو بہتر بنانے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان سے مدد طلب کر لی ہے۔ پنشنرز کا کہنا ہے 1999 کے بعد حکومت کی طرف سے اعلان کردہ پنشن میںاضافہ یا تو دیا نہیںجاتا اور اگر دیا جاتا ہے تو اس کی شرح دیگر اداروںکے ملازمین سے کم ہوتی ہے ۔ ہزاروں معمر افراد، یتیم بچے اور بیوائیںفیملی پنشن کی مروجہ پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہیںصورتحال کا نوٹس لیا جائے ۔