پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبر اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز ژوب نے کویت کی بندرگاہ کا دورہ کیا اور عملے نے عسکری حکام سے ملاقاتیں کی۔
پاک بحریہ کی جانب سے مشن کمانڈر کموڈور محمد سلیم اور جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز نےڈپٹی چیف آف کویتی نیول فورسز اور دیگر عسکری حکام سے ملاقاتیں کی ۔
ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر پاکستانی وفد نے کویتی نیول بیس اور کویتی جہاز مسکان کا دورہ کیا اور آخر میں دونوں ممالک کے جہازوں نے مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیا۔
ترجمان پا ک بحریہ نے بتایا کہ مشترکہ مشقوں کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔