• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب راولپنڈی،7841شکایات درج،کارکردگی پانچ سال کے مقابلہ میں دوگنی

اسلام آباد (بلال عباسی) نیب راولپنڈی نے سال 2018 میں بدعنوانی کے خلاف بھرپور انداز میں کارروائی جاری رکھتے ہوئے موصول ہونے والی 7841 شکایات میں سے بیشتر کو قانون کے مطابق نمٹادیا اور یہ کارکردگی گزشتہ پانچ سال کے مقابلہ میں دوگنی ہے۔ قومی احتساب بیورو نیب راولپنڈی کی 2018ء کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران 21 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کیے گئے اور 50 افراد کو گرفتار کیا،90 انکوائریوں میں سے40 مکمل کر لیں جب کہ 28تحقیقات منظور ہوئیں۔ احتساب عدالت نے مضاربہ کیس میں مفتی احسان الحق اور دیگر 9 ملزمان کو 10 سال قید اور 9 ارب روپے جرمانہ کی سزا سنائی، یہ نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی سزا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پر کہا ہے کہ بلاامتیاز احتساب پر یقین رکھتے ہیں،انہوں نے ڈائریکٹر جنرل عرفان نعیم منگی کی قیادت میں نیب راولپنڈی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
تازہ ترین