• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم ملکی واقعات

جنوری

9 جنوری:٭ بلوچستان اسمبلی کے قریب خودکش دھماکا،4اہلکاروں سمیت،7شہید۔٭ وزیراعلیٰ بلوچستان مستعفی۔

10جنوری:قصور میں بچی سے زیادتی کا واقعہ،پرتشدد مظاہرے۔

13جنوری:مسلم لیگ ق کے امیدوار وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب۔

22 جنوری:شب قدر:طالب علم نے حافظ قرآن پرنسپل کو توہین رسالت کاالزام لگا کر قتل کردیا۔

23؍جنوری:لاہور:ننھی زینب کا قاتل گرفتار۔

30؍جنوری:کرم ایجنسی، بم دھماکا، عورتوں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8شہید۔

فروری

یکم فروری:توہینِ عدالت پر سینیٹر نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید و جرمانہ اور پانچ سال کیلئے نااہل

3؍فروری:سوات:آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں والی بال میچ کے دوران خودکش حملہ، کیپٹن سمیت 11شہید۔

5؍فروری:کراچی: چینی شپنگ کمپنی کے ایم ڈی کی ٹارگٹ کلنک۔

7؍فروری:مشال کیس:ایک کو سزائے موت 5کو عمر قید25کو چار چار سال قید ۔

17؍فروری:معصوم زینب کے قاتل کو 4بار سزائے موت، قید و جرمانے کی سزا۔

18؍فروری:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کے تیسرے نکاح کی تصدیق۔

27؍فروری:نواز شریف تاحیات صدر، ن لیگ کی مجلس عاملہ کی منظوری۔

مارچ

3؍مارچ:سینیٹ انتخابات: مسلم لیگ (ن) کی سبقت۔

12؍مارچ:اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب۔

13؍مارچ:شہباز شریف ن لیگ کے صدر منتخب۔

14؍مارچ:رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس چوکی پر خودکش دھماکا،9شہید

21؍مارچ:سابق ایس پی رائو انوار گرفتار، عدالت میں پیش۔

25؍مارچ:پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل اسلام آباد یونائٹیڈ نے جیت لیا۔

اپریل

2؍اپریل:کوئٹہ: مسیحی برادری پر حملہ، فائرنگ،10جاں بحق۔

13؍اپریل:نواز شریف تاحیات نااہل، سپریم کورٹ کا فیصلہ

14؍اپریل:کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

16؍اپریل:عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ۔

24؍اپریل:کوئٹہ:ایک گھنٹے میں 2خود کش حملے،10سیکورٹی اہلکار شہید،14زخمی،2حملہ آور ہلاک۔

مئی

6؍مئی:احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ، زخمی۔

12؍مئی:اسلام آباد میں نوجوان کو کچلنے والے امریکی سفارت کار کو ملک سے باہر جانے سے روک لیا گیا۔

14؍مئی:سفارتی استثنیٰ ،خصوصی طیارہ کرنل جوزف کو لے کر افغانستان پہنچ گیا۔

20مئی:’’آئی ایس آئی‘‘ اور ’’را‘‘ کے سابق سربراہان نے مشترکہ کتاب تحریر کر لی۔

24؍مئی:قومی اسمبلی، فاٹا انضمام بل منظور۔

25؍مئی:جنرل درانی جی ایچ کیو طلب۔

31؍مئی:حکومتوں کی مدت ختم، انتخابی شیڈول جاری۔

جون

یکم جون:ریٹائرڈ چیف جسٹس ناصرالملک نے نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔

20؍جون:پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بیوروکریسی تبدیل۔

24؍جون:انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز٭ شمالی وزیرستان، سرحد پر باڑ لگانے والے نوجوانوں پر افغانستان سے فائرنگ، ایک شہید۔

28؍جون:سپریم کورٹ: دانیال عزیز کو سزا، 5سال نااہلی۔

29؍جون:الیکشن کمیشن، اسحاق ڈار، سینیٹ کی رکنیت معطل۔

یکم جولائی:انتخابی مہم۔ لیاری میں بلاول کے قافلے پر مخالفین کا پتھرائو٭ فیصل آباد میں تحریک انصاف اور ن لیگ کارکنوں میں فائرنگ

جولائی

4جولائی:سپریم کورٹ، بھاشا اور مہمند ڈیم بنانے کے لئے فند قائم۔

5جولائی:نیب، نوازشریف کے پرنسپل سیکریٹری، فواد حسن فواد گرفتار، اربوں کرپشن کا الزام۔

6جولائی:احتساب عدالت کا فیصلہ، نواز شریف 11، مریم 8، صفدر کو ایک سال قید، 165 کروڑ روپے جرمانہ، لندن فلیٹس بھی ضبط۔ بیٹی، داماد، بھی نا اہل٭ ایف آئی اے نے معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کرلیا۔

7جولائی:نواز، مریم اور صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری۔

8جولائی :کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، کارکنوں کی مزاحمت٭ سہ فریقی ٹی 20، آسٹریلیا کو ہراکر پاکستان سیریز جیت گیا۔

10 جولائی:پشاور دھماکا، اے این پی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 21افراد شہید۔

13جولائی:بلوچستان، کے پی میں انتخابی ریلیوں پر بم حملے، مستونگ 130، بنوں میں 5شہید٭نواز و مریم لاہور پہنچنے پر گرفتار، اڈیالہ جیل منتقل۔

20جولائی:پاک /زمبابوے سیریز، فخر زمان ون ڈے ڈبل سینچری، کلب میں شامل ہونے والے پہلے پاکستان کرکٹر قرار۔

21جولائی:لیگی کارکن،حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا۔

22جولائی:ڈیرہ اسماعیل خان، خودکش حملہ، پی ٹی آئی امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور 2ساتھیوں سمیت شہید٭ جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر پر چیف جسٹس کا نوٹس۔

25جولائی:پاکستان میں الیکشن 2018 کا انعقاد، پی ٹی آئی سبقت لے گئی٭ کوئٹہ، پولنگ اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6پولیس اہلکاروں سمیت 32شہید۔

28جولائی:حکومت سازی، پیپلزپارٹی کا، ن لیگ کے ساتھ مل کر وفاق میں حکومت بنانے سے انکار۔

اگست

2اگست:توہین عدالت پرن لیگی رکن طلال چودھری کو سزا، نا اہل قرار دے دیا گیا۔

3اگست :گلگت، بلتستان، دہشت گردوں کے بم حملے، 12اسکول جلا دیئے۔

11اگست:گلگت، بلوچستان میں دہشت گردی، پولیس چوکی پرحملہ، 3اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 2دہشت گرد ہلاک۔

15اگست:تحریک انصاف کا اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر منتخب۔

17اگست:تحریک انصاف کے چیئرمین، وزیراعظم پاکستان منتخب ٭ سپریم کورٹ، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کاحق مل گیا۔

18اگست:وزیراعظم، عمران خان سمیت 20رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔

30اگست:ڈی پی او پاک پتن تبادلہ، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا۔

ستمبر

4ستمبر:تحریک انصاف کے عارف علوی صدر پاکستان منتخب٭ نندی پور پاور پروجیکٹ پر نیب کا بابر اعوان کے خلاف ریفرنس دائر، وزیراعظم نےاستعفیٰ لےلیا٭ حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین انتقال کرگئے۔

9ستمبر:تحریک انصاف کے عارف علوی نے صدر پاکستان کے منصب کا حلف اٹھالیا۔

11ستمبر:سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کرگئیں، نوازشریف، مریم، صفدر پیرول پررہا۔

18ستمبر:منی بجٹ :نئے ٹیکس عائد۔

19ستمبر:نوازشریف، مریم اور صفدر رہا ٭وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، شاہ سلمان سےملاقات۔

22ستمبر:مودی کا مذاکرات سے انکار، جنگ کی دھمکی۔

30ستمبر:چترال میں دہشتگردوں کا اسکول پرحملہ ، عمارت تباہ۔

3اکتوبر:ڈی پی اوپاکپتن تبادلہ کیس، سپریم کورٹ میں انکوائری رپورٹ پیش۔

اکتوبر

5اکتوبر:نیب لاہور نے آشیانہ ہائوسنگ اسکیم اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کوگرفتار کرلیا۔

6اکتوبر:سندھ بھر میں سی این جی کی قیمت میں تاریخی اضافہ۔

8اکتوبر :اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی٭غوری میزائل سسٹم کے ٹریننگ لانچ کا کامیاب تجربہ۔

9اکتوبر:ڈالر 9.50 روپے ریکارڈ مہنگا ہوگیا٭ آئی جی پنجاب کی ایک ماہ بعد تبدیلی، پولیس ریفارمز کمیشن کے سربراہ احتجاجاً مستعفی۔

11اکتوبر:جکارتا میں پاکستانی وفد کی آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات٭ متنازع خطاب، سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی فارغ٭ پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران تین رجسٹرارز سمیت گرفتار۔

14اکتوبر:ضمنی الیکشن، قومی اسمبلی میں حکومت کی 6، اپوزیشن کی 5نشستوں میں اضافہ۔

17اکتوبر:معصوم بچی زینب کے قاتل عمران علی کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

19اکتوبر:کرکٹ ٹیسٹ سیریزمیں آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی کی کامیابی۔

21اکتوبر:ضمنی الیکشن، تحریک انصاف چھوڑی ہوئی 3نشستوں میں سے 2جیت گئی، ایک پر شکست۔

26اکتوبر:پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی، مسلسل دسویں سیریز میں پاکستان کوکام یابی۔

31اکتوبر:آسیہ مسیح توہین رسالت کے الزام سے بری ،پاکستان سپریم کورٹ کا فیصلہ، مختلف شہروں میں احتجاج و دھرنا۔

نومبر

2نومبر:جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق شہید٭مذہبی جماعتوں سے حکومت سے مذاکرات کام یاب، معاہدہ طے، دھرنا ختم۔

3نومبر:ٹی ٹوئنٹی سیریز۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا۔

7نومبر:پاکستان کی جانب سے یمن کو ثالثی کی باضابطہ پیشکش۔

15نومبر:پنجاب سے سینیٹ کی دو نشستیں تحریک انصاف نے جیت لیں٭پاکستانی ایس پی طاہر خان داوڑ کا افغانستان میں قتل، میت قبائلی عمائدین کے حوالے۔

23نومبر:کراچی، چینی قونصلیٹ پرحملہ، تین دہشت گرد ہلاک، 2شہری، پولیس اہلکار شہید٭ اورکزئی میں دھماکا، 39شہید۔

25نومبر:فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو ستائس اقدامات پر عمل کے لئے 15دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔

26نومبر:پاک/نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، یاسر شاہ ایک دن میں 10وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بالر بن گئے۔

28نومبر:وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور سرحد کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

دسمبر

یکم دسمبر:تحریک لبیک پرحکومت کی جناب سے بغاوت و دہشت گردی کے مقدمات قائم۔

5 دسمبر:اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ،ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

6 دسمبر: وفاقی وزیر، اعظم سواتی مستعفی۔یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں200وکٹوں کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

11دسمبر:ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد،خواجہ سعد رفیق بھائی سمیت گرفتار۔

12 دسمبر:ملک بھر میں گیس کا بحران۔

13دسمبر:شہباز شریف قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین مقرر۔

21 دسمبر: نیب کرپشن کیس میںگرفتار سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

24 دسمبر: نوازشریف:ایک کیس میں سزا،ایک میں بریت۔جیل بھیج دیا گیا۔

25 دسمبر:کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات،متحدہ کے سابق رہنما علی رضا عابدی جاں بحق۔

26 دسمبر:سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کے معاون زلفی بخاری کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد۔

   2018ء میں انتقال کرجانے والی اہم ملکی شخصیات

4جنوری .....زبیدہ طارق

5جنوری .....ائیر مارشل اصغر خان،شاعررسا چغتائی

19جنوری .....ادیب،دانش ور،منو بھائی

24جنوری .....اعظم سہگل

یکم فروری.....سابق وزیرمیر ہزار خان بجارانی

11فروری .....قانون دان عاصمہ جہانگیر،اداکار قاضی واجد

5مارچ ..... مزدور رہنماجام ساقی

25اپریل .....اداکارہ مدیحہ گوہر

12مئی ......اولمپیئن منصور احمد

25مئی.....مظہر کلیم ایم اے

7جون.....بزرگ سیاست دان رسول بخش پلیجو

20جون.....طنزو مزاح نگار مشتاق یوسفی

21جون..... گلوکارہ تاج ملتانی

10جولائی.....سیاست دان ہارون بلور

13جولائی.....سیاسی رہنماسراج رئیسانی

22جولائی.....اکرام اللہ گنڈا پور (سابق صوبائی وزیر)

26اگست.....تحریک پاکستان کے رکن احمد سعید کرمانی

7ستمبر ......الیاس شاکر

11ستمبر .....سابق خاتون اول کلثوم نواز

24اکتوبر.....شاعرموج لکھنوی

24اکتوبر.....بزرگ سیاست دان بابا حیدر زمان

2 نومبر… بزرگ سیاست دان، مولانا سمیع الحق

18نومبر .....تبلیغی جماعت کے رہنما عبدالوہاب

22نومبر.....شاعرہ فہمیدہ ریاض

27نومبر .....جام معشوق علی(جام صادق کے صاحبزادے)

29نومبر… ادبی شخصیت، الطاف فاطمہ

18 دسمبر… علی اعجاز

25 دسمبر…سیاسی رہنما، سیّد علی رضا عابدی

اہم عالمی واقعات

جنوری

یکم جنوری: ایران،حکومت مخالف مظاہروں میں شدت،12ہلاکتیں ۔

7جنوری:مظاہرین کو اکسانے کاالزام،احمدی نژاد گرفتار۔

27جنوری: کابل سفارتی علاقے میں ایمبولینس دھماکا، 100سے زائد ہلاک سیکڑوں زخمی۔

29جنوری:کابل ملٹری اکیڈمی پر بھی حملہ 11فوجی حملہ آور ہلاک۔

30جنوری:یمن باغیوں نے صدارتی محل کا محاصرہ کرلیا خود کش حملہ 15ہلاک۔

فروری

5فروری:مالدیپ، صدر نے ایمرجنسی نافذ کردی۔

6فروری:مالدیپ، چیف جسٹس اور سابق صدر گرفتار

7فروری:شام، مشرقی غوطہ پر بم باری 136افراد جاں بحق۔

8فروری:بنگلہ دیش خالدہ ضیا کو 5برس قید کی سزا۔

10فروری:مقبوضہ کشمیر بھارتی ملٹری کیمپ پر حملہ 10فوجی ہلاک۔

11فروری:روسی مسافر طیارہ تباہ 71افراد ہلاک۔

13فروری:بھارت کے 31وزرائے اعلیٰ میں سے 11کے خلاف فوجداری مقدمات۔

18فروری:ایرانی مسافر طیارہ گر کر تباہ، 66جاں بحق۔

مارچ

11مارچ:چین میں صدارتی مدت کا خاتمہ۔

12مارچ:نیپال ، بنگلہ دیشی مسافر طیارہ گر کر تباہ 50ہلاک ٭مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے ہاتھوں 3نوجوان شہید ہڑتال ، مظاہرے۔

18مارچ:روسی صدارتی انتخابات میں پیوٹن واضح اکثریت سے کامیاب ۔

19مارچ:افغانستان، حکمت یار کی ریلی کے قریب بم دھماکا 14افراد جاں بحق 10زخمی۔

23مارچ:افغانستان ،اسٹیڈیم کے باہر خود کش دھماکا 13جاں بحق ٭سعودی عرب کے راستے پہلی بھارتی پرواز اسرائیل پہنچ گئی۔

26مارچ:روسی جاسوس کو زہر دینے کا معاملہ، اقوام متحدہ، امریکا اور اتحادیوں نے 110روسی سفارت کار نکال دئیے ٭ڈوکلام تنازع، چین کی بھارت کو دھمکی۔

30مارچ:غزہ لاکھوں فلسطینیوں کا احتجاجی مارچ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ 15شہید 1500سے زائد زخمی۔

اپریل

یکم اپریل:مقبوضہ کشمیر، بھارتی دہشت گردی 17کشمیری شہید ۔

2اپریل:افغانستان،مدرسے پربم باری،طلبا سمیت 60افراد جاں بحق۔

3اپریل:پیوٹن اور ایردوان نے ترکی میں پہلے جوہری پلانٹ کا افتتاح کردیا۔

4اپریل:انقرہ میں ترکی، روس اور ایران کا سربراہی اجلاس۔

12اپریل:مشرقی غوطہ باغیوں سے مکمل آزاد۔

14اپریل:امریکا، برطانیہ فرانس کا شام پر حملہ، سعودی عرب، ترکی جرمنی اور یورپی یونین کی حمایت۔

15اپریل:عرب لیگ کا اجلاس، بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت۔

18اپریل:مقبوضہ کشمیر، بچی کی بے حرمتی، مسلمانوں کی کھٹوعہ گائوں سے ہجرت۔

27اپریل:شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہوں کی 65برس بعد تاریخی ملاقات۔

30اپریل:افغانستان خود کش دھماکوں میں 10صحافیوں سمیت 40شہید۔

مئی

4مئی:افغانستان، طالبان کا ضلع کوہستان پر قبضہ۔

6مئی:مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی بربریت، پروفیسر سمیت 10شہید٭افغانستان مسجد پر بم حملہ 14شہید٭غزہ بم دھماکے 8شہید ۔

8مئی:ٹرمپ ،ایران ایٹمی معاہدے سے الگ ہوگئے۔

9مئی:فرانس اور ایران، جوہری معاہدہ جاری رکھنے پر متفق۔

14مئی:امریکی سفارت خانہ القدس منتقل ، فلسطینیوں کے مظاہرے، اسرائیلی فائرنگ 16بچوں سمیت 55شہید۔

16مئی:ترکی نے اسرائیلی صدر کو ملک بدر کردیا ۔

18مئی :امریکی شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں فائرنگ پاکستانی طلبہ سمیت 17افراد ہلاک۔

19مئی:برطانوی شہزادے پرنس ہیر کی امریکی اداکارہ سے شادی ٭مودی نے مقبوضہ کشمیر میں متنازع کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کردیا، کشمیریوں کا احتجاج۔

24مئی:ٹرمپ نے کم جونگ ان سے ملاقات منسوخ کردی۔

جون

7جون:افغان صدر کا طالبان کے خلاف یک طرفہ سیز فائر کا اعلان۔

12جون:امریکا اور شمالی کوریا کے صدور کی تاریخی ملاقات، امن کے لیے مشترکہ جدوجہد کا معاہدہ ٭طالبان حملے میں ضلعی گورنر سمیت 32ہلاک۔

14جون:اقوام متحدہ ، امریکی مطالبہ مسترد، فلسطینیوں کے حق میں قرار داد منظور۔

19جون:مقبوضہ کشمیر، بی جے پی ریاستی حکومت سے علیحدہ ،وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی مستعفی۔

24جون:سعودی عرب میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ کے پہلے دن کا آغاز٭ایردوان دوبارہ صدر منتخب، پارلیمنٹ میں بھی اکثریت۔

28جون:امریکا، اخبار کے دفتر پر حملہ 4افراد ہلاک 20زخمی

جولائی

2جولائی:فوجی بغاوت کا الزام، ترکی میں درجنوں کرنلز کی گرفتاری کا حکم۔

8جولائی:ترکی، ناکام بغاوت میں ملوث مزید ساڑھے18ہزار ملازمین برطرف ٭مقبوضہ کشمیر، برہان وانی کی برسی، وادی میں ہڑتال، کرفیو۔

8جولائی:ترکی، ایردوان نے حلف اٹھا لیا، اختیارات میں اضافہ۔

14جولائی:اسرائیلی فوج کا بڑا حملہ، شدید بم بماری، 2فلسطینی شہید، 220زخمی۔

14جولائی:فرانس، 20سال بعد دوبارہ فٹ بال کا عالمی چیمپئن، کروشیا کو شکست٭ ترک صدر کا افسر شاہی، سیاسی، فوجی اداروں کی تشکیل نو کا حکم۔

16جولائی:فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں پیوٹن، ٹرمپ ملاقات۔

26جولائی:حوثیوں کا حملہ، سعودی عرب نے بحیرہ قلزم سے تیل کی تجارت معطل کر دی۔

اگست

یکم اگست:شمالی افغانستان میں داعش کو شکست، 150شدت پسندوں نے ہتھیار پھینک دیئے٭ زمبابوے میں حکمراں جماعت کی فتح کے بعد مظاہرے شروع۔

5اگست:مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت بدلنے کی بھارتی کوششوں کے خلاف مکمل ہڑتال۔٭ افغانستان میں خودکش حملہ، نیٹو مشن کے3فوجی ہلاک٭ انڈونیشیا، زلزلے سے140سے زائد ہلاکتیں۔

6اگست:امریکا نے ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں لگا دیں، یورپ نے مخالفت کردی۔٭ سعودی عرب نے کینیڈا سے سفارتی و تعلیمی تعلقات توڑ لئے۔

12اگست، ایران میں کرپشن کے خلاف بڑا کریک ڈائون، 67گرفتار٭ بحیرہ کیسپین میں قدرتی وسائل کی تقسیم کا تنازع طے، ایران، روس سمیت5ممالک کے درمیان تاریخی معاہدہ۔

25اگست امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر خارجہ کا طے شدہ دورہ شمالی کوریا منسوخ کر دیا۔

30اگست:ہالینڈ میں منعقد ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ۔

ستمبر

یکم ستمبر:خلیج تنازع، سعودی عرب کا قطر کو جزیرے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ۔

5ستمبر:کابل اسپورٹس کمپلیکس پر خودکش حملہ، 20افراد جاں بحق۔

9ستمبر:افغانستان، جلوس پر خودکش دھماکا، 7افراد جاں بحق، چیک پوسٹوں پر حملے، 20اہلکار ہلاک۔

18ستمبر:شام میں روسی طیارہ تباہ، 15فوجی ہلاک۔

19ستمبر:مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس کا محرم کے جلوس پر دھاوا۔

22ستمبر:ایران، ملٹری پریڈ پر حملہ، 12فوجیوں سمیت29جاں بحق، 4دہشت گرد ہلاک۔

23ستمبر،ایشیا کپ، بھارت9وکٹوں سے کامیاب، پاکستان کے خلاف فتح٭ چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات منسوخ کر دیئے۔

30ستمبر:انڈونیشیا، زلزلہ، ہلاکتیں ایک ہزار ہو گئیں۔

اکتوبر

2اکتوبر:افغانستان، انتخابی ریلی پر خودکش حملہ، 13افراد جاں بحق۔

14اکتوبر:افغانستان:طالبان حملوں میں ضلعی پولیس سربراہ سمیت22اہلکار ہلاک۔٭ سعودی صحافی کی گمشدگی کے بعد سعودی عرب کو امریکی دھمکیاں۔

20اکتوبر:سعودی عرب نے صحافی کے قتل کا اعتراف کر لیا، نائب انٹیلی جنس سربراہ برطرف٭ افغانستان، خودکش دھماکا، دہشت گرد کارروائیاں، 44ہلاک، درجنوں زخمی۔

29اکتوبر:انڈونیشیا کا مسافر طیارہ سمندر میں گر گیا، 189افراد ہلاک۔

31اکتوبر:بھارت، 42مسلمانوں کے قاتل16پولیس افسران کو عمر قید۔

6نومبر:سعودی عرب، ولی عہد نے پہلے جوہری ریسرچ ری ایکٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

نومبر

7نومبر:امریکی مڈٹرم الیکشن، ٹرمپ کی جماعت کو ایوان نمائندگان اور چار گورنروں کے عہدوں پر شکست۔

8نومبر:کیلیفورنیا، بار میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت12ہلاک۔

20نومبر:افغانستان:میلادالنبیؐ کے اجتماع پر خودکش حملہ، 50افراد شہید۔

22نومبر:مقبوضہ کشمیر،گورنر نے اسمبلی تحلیل کر دی۔

25نومبر:یورپی رہنمائوں نے بریگزٹ معاہدے کی توثیق کر دی۔

26نومبر:بھارت میں کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب۔

دسمبر

4 دسمبر:فرانس:پرتشدد مظاہروں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ معطل۔

9دسمبر:فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہرے۔

11دسمبر:بھارت:ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو بدترین شکست ٭ افغانستان فورسزکے کانوائے پر خودکش حملہ4اہلکاروں سمیت 12افراد ہلاک۔

13 دسمبر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت،2افراد شہید٭ حوثیوں اور یمنی حکومت کے درمیان تین امور پر اتفاق ہوگیا۔

15دسمبر:مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی جارحیت،11کشمیری شہید ٭آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کر لیا۔

17دسمبر:مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف عوام کا مارچ۔

22دسمبر:امریکا میں شٹ ڈاؤن،لاکھوں سرکاری ملازمین تنخواہوں سے محروم۔

23 دسمبر:انڈونیشیا میں زلزلہ:آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی،235 ہلاک،سیکڑوں عمارتیں تباہ۔

25 دسمبر: نائیجیریا:موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کا گاؤں پر حملہ،17افراد ہلاک،درجنوں زخمی۔

2018ء میں انتقال کرجانے والی اہم عالمی شخصیات

24فروری ..... بھارتی اداکارہ سری دیوی

14مارچ .....برطانوی سائنس دان ہاپکن

12اپریل.....ونی منڈیلا

17اپریل.....باربرا بش

16اگست ..... سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی

18اگست ..... اقوام متحدہ کے سابق سربراہ کوفی عنان

26اگست.....امریکی سینیٹر جان مکین

12اکتوبر.....اسٹین لی (اسپائڈر مین کے خالق)

23اگست..... بھارتی صحافی کلدیپ نیّر

7ستمبر.....برٹ رینالڈ (امریکی اداکار)

19ستمبر .....مصری اداکار جمیل راتب

27نومبر .....بھارتی گلوکار محمد عزیز

یکم دسمبر..... سابق امریکی صدر سینئر جارج بش

تازہ ترین