• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو میں نئے سال کا جشن منانے والوں پر کار چڑھا دی گئی


جاپان میں نئے سال کا جشن منانے والوں کے ہجوم پر ایک شخص نے کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔

نئے سال کا جشن منانے والوں پر کار چڑھانے کا واقعہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے کار سوار کو گرفتار کر لیا ہے۔

جاپانی پولیس کے مطابق نئے سال کے جشن کی تقریبات کے دوران ایک شخص نے جان بوجھ کر کار ہجوم پر چڑھائی۔

واقعے میں زخمی ہونے والے 9 افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

21 سالہ کار ڈرائیور کو پولیس نے اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے جس نے جان بوجھ کر یہ اقدام کیا۔

پولیس ملزم سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے تاکہ اس سے اس جرم کے ارتکاب کی وجہ معلوم ہو سکے۔

مقامی میڈیا کے مطابق نئے سال کی وجہ سے سڑک پر لوگوں کا ہجوم تھا جس کی وجہ سے 9 افراد اس کار سوار کا شکار بنے۔

تازہ ترین