ماسکو (نیوز ڈیسک)روس میں 11 ماہ کے ایک بچے کو شدید سردی میں ملبے کے ڈھیر میں 35 گھنٹوں تک دبا رہنے کے بعد زندہ نکال لیا گیا۔ہنگامی مدد کرنے والے ادارے نے اس واقعے کو ایک معجزہ قرار دیا ہے۔
روس کے ایک صنعتی شہر منگ نیٹوگورسک میں پیر کے روز ایک دس منزلہ اپارٹمنٹ عمارت میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم ازکم 7 افراد ہلاک، 36 زخمی ہوئے تھے اور کئی لوگ ملبے میں دب گئےتھے۔
امدادی سرگرمیوں کے دوران ایمرجنسی ورکرز کو ملبے کی کھدائی کے دوران بچہ زندہ حالت میں مل گیا۔