• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آن لائن فراڈ میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

سندھ رینجرز نے آن لائن فراڈ کرنے والے دس ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ کراچی کے علاقے کورنگی، گلشن اقبال اور سرجانی میں کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کاروں کے آکشن سے گاڑیاں بیچ کر رقم آن لائن ٹرانسفر کراتے تھے اور پھر موبائل بند کرکے روپوش ہوجاتے تھے، کراچی کے ایک شہری کی شکایت پر سندھ رینجرز نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا، موبائل ایپلی کیشن پر دیئے گئے نمبرز اور انٹیلی جنس معلومات کے ذریعے سائبر کرائم میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شہریوں نے گاڑیاں خریدنے کےلیے11 لاکھ روپے آن لائن ادا کیے تھے۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ کسی ادارے، بینک، یا نجی کمپنی کی نیلامی کی گاڑیاں سستے داموں بیچنے کا جھانسا دیا جاتا اور رقم آن لائن ٹرانسفر کرائی جاتی ، رقم ٹرانسفر ہونے کے بعد سائبر کرائم میں ملوث یہ گروپ موبائل نمبر بند کرکے غائب ہوجاتا۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ 2008 سے اب تک 150 سے زائد شہریوں کو آن لائن رقم اپنے اکاؤنٹ میں منگوا کر لوٹ چکے ہیں۔

تازہ ترین