ناروے کے وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگِ میل ہے، عاصم خان
ناروے کی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی ناروے پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے ارکان پارلیمنٹ ٹرین لیز سنڈنس فرخ قریشی کی طرف سےناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ آئیڈ اور سفیر پاکستان عاصم علی خان کے ساتھ ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ناروے کے وزیر خارجہ اور سفیر پاکستان نے موجودہ اور مستقبل کے دوستانہ تعلقات پر اظہار خیال کیا۔