• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تلخ ماحول میں وزراء کے بیانات جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد سیاسی ماحول میں مزید تلخی پید اہو گئی ہے، وزراء کے بیانات تلخی کو بڑھانے اور جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں۔دعوؤں کے باوجود حکومت لوٹی دولت واپس لینے میں ناکام ہوگئی، الجھائو اور تنائو کے ماحول میں ملک ترقی کی طرف نہیں بڑھ سکتا ۔معاشی زبوں حالی میں اضافے نے ہر شہری کو بدحال کردیا، روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ڈانواں ڈول معیشت اور ہوشربا مہنگائی نے عوام کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو مسائل کے حل کیلئے ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوگا۔ مسائل کاواحد حل ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔ جماعت اسلامی جنوری میں ہی ملک گیر رابطہ عواممہم شروع کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں ہونے والے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا حکومت کو حکمت اور تحمل سے احتساب کو آگے بڑھانا اور احتساب کے نظام کو متنازعہ ہونے سے بچانا چاہئے تھا۔ ابھی تک تمام تر دعوئوں اور نعروں کے باوجود حکومت لوٹی گئی ایک پائی بھی وصول کرنے میں ناکام رہی ہے ۔اگر معاملات اسی طرح چلتے رہے تو بہت جلد لوگ حکومت کے خلاف پھٹ پڑیں گے ۔
تازہ ترین