• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا تیز رفتار ٹرک اسٹور میں داخل، گاہک محفوظ


ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ڈرائیونگ میں مہارت کی کمی اکثر جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتی ہے ، امریکی ریاست انڈیانا میں ڈرائیونگ میں ایسی لاپرواہی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک بے قابو پک اپ ٹرک شیشہ توڑتا ہوا اسٹور کے اندرجاگھسا۔

رپورٹ کے مطابق ایک امریکی شخص اسٹور کے باہر گاڑی پارک کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ بریک پر قابو نہ رکھ سکا اور یوں پک اپ ٹرک اسٹور میں گھس گیا۔

اس حادثے میں اسٹور میں موجود دوکاندارسمیت گاہک اس حادثے میں بالکل محفوظ رہے دوسری جانب لاپرواہی برتنے والے ڈرائیور کواپنی گاڑی کا نقصان اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنی لاپرواہی کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

تازہ ترین