• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین میں ڈاکٹرز اور عملے کی موجودگی، ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بی این پی

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے پشین بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشین ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کوئٹہ منتقل کیا جاتا ہے جبکہ حکومت اور محکمہ صحت ہسپتالوں میں سہولیات اور ڈاکٹر ز کی موجودگی کے بلدو بانگ دعوے کر رہے ہیں حالانکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں نے پشین میں تحصیل دار بوستان کی گاڑی پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیاتو وہاں پر ڈاکٹر ز عملہ موجود نہیں تھا اور ادویات بھی دستیاب نہیں تھی جس کے باعث زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کیا گیا انہوں نے کہا کہ پشین ہسپتال کے قرب و جوار میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ رہائش پزیر ہیں جو علاج معالجے کی غرض سے جب ہسپتال آتے ہیں تو انہیں ڈاکٹر ز عملے سمیت ادویات میسر نہیں ہوتی اور وہ پرائیویٹ کلینک کا رخ کرتے ہیں یہ پھر کوئٹہ آتے ہیں جبکہ موجودہ حکومت اور وزیر صحت محکمہ صحت کے ارباب اختیار بلوچستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز عملے اور ادویات سمیت سازو سامان کی فراہمی کے بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے پشین دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے لایا گیا تو ہسپتال میں ڈاکٹر ز اور عملہ موجودنہیں تھا اور نہ ہی ادویات تھیں جس کی وجہ سے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ارباب اختیار اس صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے سمیت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔
تازہ ترین