• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری اورفریال تالپورکی ضمانت میں 23جنوری تک توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگرملزمان کی ضمانت میں23جنوری تک توسیع کردی ہے۔آصف زرداری کی آمد اور روانگی کے موقع پر شدید دھکم پیل ہوئی جس سے فریال تالپور کی طبیعت بھی خراب ہوگئی، ایف آئی اے نے عدالت کے باہر رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔پیرکوکراچی کی بینکنگ کورٹ میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، شہزاد علی، زین ملک، اقبال خان نوری، ذوالقرنین مجید اور نمر مجید کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی‘زرداری اور فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئے جبکہ انور مجیدکو ایک بار پھرپیش نہیں کیاگیا‘مختصر سماعت کے دوران زرداری اور فریال تالپور کے وکلا کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔سماعت کے دوران زرداری اور فریال الگ الگ پیش ہوئے۔

تازہ ترین