پشاور (خصوصی نامہ نگار) شہید بے نظیر بھٹو خواتین یونیورسٹی پشاور کی ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام سپورٹس اولمپیڈ کے رسہ کشی اور بیڈمنٹن ٹائٹلز فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور نے جیت لیں، رسہ کے فائنل میں فرنٹیئر کالج نے شہید بے نظیر بھٹو خواتین یونیورسٹی کو دو ایک اور بیڈمنٹن میں تین ایک سے ہرایا۔ اولمپیڈ میں یونیورسٹی سے ملحقہ 36 کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ کرکٹ میں فرنٹیئر کالج اور شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے سیمی فائنل میں شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نے گورنمنٹ باچا خان گرلز کالج کو چار کٹوں سے ہرایا ، دوسرے سیمی فائنل میں فرنٹیئر کالج نے سٹی گرلز کالج گلبہار کو تین وکٹوں سے ہرایا۔ سٹی گرلز کالج نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 82 رنز پر آئوٹ ہوگئی ملائکہ نے 36، نازش نے 29 اور مصباح نے 17 رنز بنائے، فرنٹیئر کالج کی ازیمہ نے تین، زورے، ماریہ اور کلثوم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جواب میں فرنٹیئر کالج نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ازیمہ نے 41، سلمیٰ نے 35 اور ماریہ نے 19 رنز بنائے۔