• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،ماں اور بیٹی کے قتل کا ملزم گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نے ماں بیٹی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم مقتولہ کا اپنا ہی بیٹا ہے جس نے جائیداد کی خاطر قتل کیا اور خود ہی مقدمہ کا مدعی بن گیا۔

پولیس کے مطابق احمد نگر کے علاقہ ککو کولو میں ماں بیٹی کے دوہرے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے قتل کی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ قاتل تو مقتولہ کا اپنا ہی خون ہے۔

پولیس نے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

ملزم کے مطابق اس نے جائیداد کے لالچ میں اپنی والدہ اور بہن کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور بعد میں پولیس کو دھوکا دینے کیلئے خود ہی مقدمہ کا مدعی بھی بن گیا تھا۔

تازہ ترین