• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: قومی شاہراہ پرآئل ٹینکر الٹ گیا،شہریوں کی چاندی

Latest News
سکھر ......قومی شاہراہ روہڑی کے قریب آئل ٹینکرالٹ جانے سے شہریوں کی چاندی ہوگئی ،آس پاس کے علاقوں سےشہری حادثہ کی جگہ پہنچ گئے اوربہتاتیل اٹھا کرچلتے بنے۔

قومی شاہراہ پر روہڑی کے قریب تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکرالٹ گیا،حادثے کے بعد ٹینکر سے تیل بہنا شروع ہوگیا،بس پھر کیا تھا،آس پاس کے مکین بن بلائے مہمان بن گئے اوربالٹیاں ،کنستر،برتن اٹھاکرحادثہ کی جگہ پہنچ گئے ،جس کے ہاتھ جتنا تیل آیا اٹھایا اورچلتابنا۔

واقعے کی اطلاع مقامی پولیس کوبھی دی گئی، مگر پولیس کے دیر سے پہنچنے پر عوام خوشی خوشی تیل سمیٹتے رہے۔
تازہ ترین