• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ پاس بنوانے کا طریقہ کار عوام کیلئے آسان بنایاجائے ،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مسلم لیگ ن کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن میروائس خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں سدرن کمانڈ اسٹیشن کمانڈرو دیگر ذمہ دارحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ کینٹ میں زیرتعلیم طلباء اساتذہ کرام ملازمت اور سی ایم ایچ دیگر محنت مزدوری کیلئے اور کینٹ کے سرکاری دفاتر کے علاوہ رشتہ داروں سے ملنے اور کینٹ جانےوالوں کیلئے کینٹ پاس کے طریقہ اور فیس کی وصولی وغیرہ پر نظرثانی کی جائے غریب لوگوں کےلئے کینٹ پاس کے طریقہ کار کو مکمل کرنا انتہائی مشکل عمل ہے کینٹ کے سکولوں میں طلباء سے سوزوکی وین والے کینٹ کے پاس وغیرہ کی وجہ سے منہ مانگا کرایہ وصول کرتے ہیں انفرادی طور سے ہر شخص پاس کے اجراء کے موجودہ طریقہ کار سے پریشان ہے پاس کے حصول کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین کی تصدیق اور کینٹ کے کونسلروں حلقہ پی بی28جوکہ ایم پی اے کی مشاورت سے پاس کے اجراء کاکام مکمل کیاجائے۔
تازہ ترین