• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منصوبہ بندی کا فقدان، ٹریفک جام نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی،احمد نواز بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ نے کہا ہے کہ درست منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ شہر اور خاص طور پر سریاب روڈ پر ٹریفک جام نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ، متعلقہ فوری طور پر عوام کو اس مسلے سے نجات دلانے کیلئے منصوبہ بندی کرے ، یہ بات انہوں نے جمعرات کو ایس پی ٹریفک نذیر احمد کرد سے ملاقات کے دوران کہی ، رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ شہر اور خاص طور پر سریاب میں ٹریفک جام کے مسلے نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جس سے ایک جانب عوام کا وقت ضائع ہوتا ہے تو دوسری جانب مسلسل ٹریفک جام کی وجہ سے دھوئیں کے اخراج سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹریفک پولیس اس کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کرئے تاکہ عوام کو ذہنی کوفت اور پریشانی سے نجات مل سکے، اس موقع پر ایس پی ٹریفک نے رکن صوبائی اسمبلی کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین