• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس 46ارب کے 3منصوبے ایکنک کو ارسال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 46ارب55کروڑ روپے مالیت کے نئے گج ڈیم منصوبہ سمیت 98کروڑ60لاکھ ڈالرمالیت کا پولیو کے خاتمےاور17ارب52کروڑروپے کی لاگت سے پنجاب پولیس کےلئے ایک مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم و مواصلات مرکز کی تعمیر کے منصوبے حتمی منظوری کےلئے ایکنک کو بھجوا دئیے۔ جمعرات کوسی ڈی ڈبلیوپی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن و وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے پولیو کے خاتمے کیلئے 98کروڑ60لاکھ ڈالرکی لاگت کا نظر ثانی شدہ منصوبہ پیش کیا وفاقی وزیر نے منصوبے کے حوالے سے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے ۔
تازہ ترین