پشاور(نمائندہ جنگ)اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے الزام میں ملوث پیپلزپارٹی کے رہنماسابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور انکی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر احتساب عدالت نے فرد جرم عائد کرکے گوہوں کو 24جنوری کو طلب کر لیا جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ،احتساب عدالت نے 24جنوری کو 4گواہوں کو طلب کرلیا ،سابق وفاقی وزیر اورانکی اہلیہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی گئی،کیس کی سماعت پشاور کی احتساب عدالت کے جج اشتیاق احمد نے کی اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔