• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان علماء کونسل کے منتخب عہدیداروں کااعلان

لاہور(خبرنگارخصوصی) پاکستان علماء کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور الیکشن کمشنر پنجاب قاضی مطیع اللہ سعیدی نے پاکستان علماء کونسل صوبہ پنجاب کے منتخب ہونے والے رہنمائوں کا اعلان کیا جن میں مولانا پیر اسعد حبیب شاہ جمالی سرپرست اعلیٰ ، مولانا محمد شفیع قاسمی سرپرست ، مولانا اسید الرحمن سعید صدر ، مولانا نعمان حاشر سینئر نائب صدر ، مولانا عثمان بیگ فاروقی نائب صدر ، چوہدری شبیر یوسف گجر نائب صدر ، مولانا عزیز اکبر قاسمی سیکرٹری جنرل ، مولانا سعداللہ لدھیانوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، مولانا احسان احمد حسینی سیکرٹری اطلاعات ، مولانا عبد القیوم فاروقی رابطہ سیکرٹری ، قاری حفیظ اللہ سالار ، مولانا عبد الطیف شہباز نائب سالار کا انتخاب ہوا۔
تازہ ترین