• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کی پاکستانی سائنسدان نرگس ماول والا سے ملاقات

Latest News
نیویارک ......وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے امریکا میں پاکستانی سائنس داں نرگس ماول والہ سے ملاقات کی اوران کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔

ایک بیان کے مطابق احسن اقبال نے میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کے ماہرین سے ملاقات کی ۔

انہوں نے انسٹی ٹیوٹ میں شعبہ فزکس کی ایسوسی ایٹ سربراہ نرگس ماول والہ سے بھی ملاقات کی اور انھیں کشش ثقل کی لہروں کا سراغ لگانے والی ٹیم کا حصہ ہونے اور ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ، انھوں نے اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ سے دوطرفہ تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر نے میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ کے دیگر ماہرین سے ملاقاتوں میں پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کی معیاری یونیورسٹی کے قیام کے لیے تعاون پر گفتگو کی ۔

احسن اقبال نے اس موقع پر بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان ترقی کے بے پناہ ثمرات حاصل کرے گااور امریکی یونیورسٹیوں کی کے اشتراک سے معیاری سائنسی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا۔
تازہ ترین