• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’وزیراعظم بے شک مجھے وفاق میں لے آئیں‘

پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے شک مجھے وفاق میں لے آئیں،میں وہاں بھی کام کرنے کو تیار ہوں۔

ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ میرا مقصد اور کام اس دن ختم ہوا جب الیکشن ہوئے اور عمران خان وزیراعظم بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے معاملات میں وزیراعلیٰ پنجاب ان سے مشاورت کرتے ہیں، 100 روز پلان پر عمل کا پوچھتا تھا تو لوگ سمجھتے تھے کہ وزراء کو بلا رہا ہوں۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے میرا بہت اچھا تعلق ہے، میں ان ہی کے کہنے پر صوبائی وزراء کو بلاتا تھا، سیاست میں بہت ساری چیزیں برداشت کرنے کی عادت پڑگئی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے مقاصد کے لیے اگر پیسے لگائے تو انھیں اس پر فخر ہے،موقع کافائدہ اٹھانا ہوتا یا کاروباری مقاصد ہوتے تو ن لیگ میں ہوتا۔

علیم  خان نے کہا کہ میں نے کنٹینر لگائے، کرسیاں لگائی ہیں، جلسہ گاہ میں صفائیاں کراتے رہے ہیں اور جنریٹر میں آئل ڈلواتے اور پینے کا پانی پہنچاتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ2015ء میں اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کیا اور پھر یہ کیس نیب کو بھجوایا گیا، ایم پی اے بننے کے 15 دن کے اندر مجھے 4،5 بار نیب میں بلایا گیا۔

سینئر وزیر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ جب نئی حکومت بن گئی تو پھر اس کے بعد نیب نے مجھے نہیں بلایا،جس نے بھی میرے خلاف سازش کی اللہ اس کو خوش رکھے۔

تازہ ترین