لاہور(اے پی پی )صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آلِ زرداری اور خود زرداری صاحب کے دو مسئلے ہیں ایک ایان علی اور دوسرا پتلی گلی۔ ایان علی سے رشوت خوری کراتے ہیں اور رشوت خوری پکڑی جائے توپتلی گلی کا استعمال کرتے ہیں۔اب ایان علی تو باہر بیٹھی ہیں اور پتلی گلی ای سی ایل کی وجہ سے کام نہیں آ رہی۔اب زرداری صاحب کو مسئلہ ہورہا ہے اور انکی شدت سے خواہش ہے کہ انکا نام ای سی ایل سے نکلے اور وہ پتلی گلی کا استعمال کر سکیں۔ کراچی سے لیکر خیبر تک پورا پاکستان کسی کی میراث نہیں ہے نہ ہی کسی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی صوبے یا شہر میں کسی پاکستانی شہری کے داخلے پر پابندی لگا سکے، سعید غنی صاحب جیسے سیاستدان جو زرداری صاحب اور ان کی مافیا کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتے رہے ہیں ان کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ سندھ میں کسی کے داخلے پر پابندی لگا سکیں۔