• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی 75 فیصد ریونیو دیتا ہے مگر اُسے 5 فیصد بھی نہں ملتا، خالد مقبول

ایم کیوایم کے رہنما اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کےریونیو کا75 فیصد کراچی ادا کرتا ہے لیکن پانچ فیصد بھی اس شہر کو نہیں ملتا۔

خالد مقبول صدیقی نے ایم کیوایم پاکستان کی جانب سےلیاقت آباد میں فری میڈیکل کیمپ کے دورے کے موقع پر کہا کہ اٹھارویں ترمیم کا ساتھ اس شرط پر دیا تھا کہ پاور اور وسائل کو تحلیل کیا جائے گا، سندھ کی نسل پرست اور مصنوعی اکثریت سے بننے والی حکومت نے کراچی کو لوٹ مار سمجھ رکھا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ جو شہر آپ کو پال رہا ہے، وہ اس قابل نہیں رہا تو آئندہ بجٹ کا کیا بنے گا، یہ ذمہ داری حکومتوں کی ہوتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ہماری سیاست سے پہلے کا فلاحی ادارہ ہے اور رجسٹرڈ ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ علیمہ خان ہوں یا کوئی اور، پاکستان کے آئین و قانون سے بالا تر نہیں ہوسکتا۔

تازہ ترین