• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپ رہی ہے، پرویز خٹک

نوشہرہ (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک جلد معاشی بحران سے نکلے گا ،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، اپو زیشن بے وقت کی راگنی الا پ رہی ہے ، انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی، اپوزیشن کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لائے، پارلیمنٹ کے آئندہ اجلا س میں دوبارہ کمیٹی بیٹھی گی،اب فرسودہ سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے ،اختلاف برائے اختلاف کی سیاست ملک اور عوام کے حق میں نہیں ،سب کو عوامی مینڈیٹ کااحترام کرنا چاہیے انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اپوزیشن کے پاس ثبوت ہے تو وہ سامنے لائے، پارلیمنٹ کے اجلا س میں دوبارہ کمیٹی بیٹھی گی۔وہ نوشہرہ میں قاضی میڈیکل کمپلیکس انٹیسیو کیئر یونٹ ائی سی یو، سی سی یو اور پیراڈیکٹ نرسری کے وارڈ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ اس سے قبل وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے قاضی میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خان، ایم پی ایز لیاقت خان خٹک ،میاں جمشید الدین کاکاخیل، میاں خلیق الرحمن خٹک ، ادریس خٹک اور ابراہیم خٹک تحصیل ناظم احد خٹک بھی موجو د تھے۔ بورڈ آف گورنرز کے چیرمین گلریز حکیم خان ممبر ثناء اللہ خان، ڈائریکٹر ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر نظام نے بریفنگ دی ا۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ مسیحا کاکردار ادا کریں اور حقیقی معانوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کریں ہم نے تمام اداروں میں اصلاحات کی اس کے ثمرات عوام کو پہنچنا چاہیے۔

تازہ ترین