آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل18؍رجب المرجب 1440ھ 26؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی (اسٹاف رپورٹر) چائنیز قونصل خانے پر حملہ کی تفتیش سی ٹی ڈی کے گلے میں پھنس گئ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چائنیز قونصل خانے پر حملے سے متعلق سماعت ہوئی۔پولیس کی جانب سے پیش کردہ اے کلاس رپوٹ عدالت نے منظور کرنے سے انکار کردیا ،سی ٹی ڈی کی تفتیش پر عدالت نے اعتراض لگا دئیے۔سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے مقدمہ داخل دفتر کرنے کی رپورٹ پر سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش ہوا ۔عدالت نے استفسار کیا کہ اتنے بڑے واقعے کا مقدمہ اے کلاس کیوں کیا؟؟ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کیوں نہیں کی جارہی؟تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر ملزمان گرفتار نہیں ہوئے تو مقدمہ اے کلاس کردیں ؟ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ تفتیش کریں اور ذمہ داروں کو گرفتار کریں، عدالت نے مقدمہ اے کلاس کرنے کی درخواست پر کوئی بھی فیصلہ نہ کیا، عدالت نے نہ اے کلاس منظور کی نا مسترد کی۔فاضل عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ 24 جنوری کو مقدمے سے متعلق رپورٹ پیش کریں، عدالت نے استفسار کیا کہ پیش کی گئی رپورٹ میں ایس پی کا نام کیوں نہیں ہے؟عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر رپورٹ میں ایس پی کا نام بھی لکھ کر جمع کرائیں، یاد رہے کہ تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمہ داخل دفتر کرنے کی رپورٹ جمع کرائی گئی تھی۔اے کلاس رپورٹ کے مطابق کیس میں اب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ جب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوتا کیس داخل دفتر کیا جائے،رپورٹ کے مطابق اے کلاس رپورٹ میں اسلم اچھو کو عدم گرفتار ظاہر کیا گیا ہے،اسلم اچھو کے مارے جانے کی اطلاع ہےلیکن تاحال اس کی تصدیق نہیں ہوئی، رپورٹ کے مطابق چار کلاشنکوف، دو آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹر، ہینڈ گرنیڈ، دھماکہ خیز مواد اور گولیاں بر آمد ہوئیں، بلوچ قو م پر ست رہنما خیر بخش مری کے بیٹے حر بیار مری کا نام ملزمان میں شامل ہے،نا مزد ملزمان میں کیپٹن رحمٰن گل ،کمانڈرشیخو، کمانڈر منشی، کمانڈر شیرول و دیگر شامل ہیں،مقدمے میں دہشتگردی دفعات، سندھ اسلحہ ایکٹ و دیگر دفعات شامل ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں