• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی رنگ روڈمنصوبہ،چینی بینک کا مشن قرضہ شرائط طےکرنےاسلام آبادپہنچ گیا

اسلام آباد (ساجد چوہدری)چینی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کامشن راولپنڈی رنگمیں رہےگا، ذرائع کے مطابق مشن اکنامک افیئر ڈو یژ ن حکام سے ملاقاتیں کرے گا تاکہ رنگ روڈ منصوبہ کیلئے قرضہ کی شرائط کو طے کیا جاسکے، مشن منصوبے کی الائنمنٹ کا بھی دورہ کرے گا اورچیئرمین و ڈی جی آر ڈی اے سے بھی ملاقات کرے گا، بنک اپنی مروجہ پالیسی کے تحت رنگ روڈ کیلئے قرضہ دے گا، مشن اپنے دورہ کے آخری روز بھی اکنامک افیئر ڈویژن میں حکام سے ملاقاتیں کرے گا، آرڈی اے ذرائع کے مطابق رنگ روڈ سے روزانہ تقریباً 45ہزارگاڑیاں گزریں گی، 35 روپے تا ساڑھے تین سو روپے فی گاڑی ٹول پلازہ پر وصول کئےجائیں گے، اس منصوبہ کی تکمیل کی صورت میں ہیوی ٹریفک سے آئی جے پی سمیت راولپنڈی اسلام آباد ودیگر شاہراہوں کو نجات ملے گی، ذرائع کے مطابق چینی بنک کا مشن تو اسلام آباد میں پہنچ چکا ہے مگر آرڈی اے نے جو بنیادی کام کرنے ہیں جن میں لینڈ ایکوزیشن کے پی سی ون سے پہلے کمیٹیاں بنانی ہیں اس حوالے سے کوئی کام نہیں ہو پا رہا ہے اس کی وجہ آرڈی اے کےشعبہ انجینئرنگ میں قیادت کافقدان قرار دیاجا رہاہے۔
تازہ ترین