• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں آئس ڈریگن بوٹ کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ایڈنچر کے شوقین منچلوں نے بھرپور حصہ لیا اور برفیلی جھیل پر کشتی رانی کرتے ہوئے خوب ریس لگائی۔

چین کی کاؤنٹی Duolunکی Longzeنامی جمی ہوئی جھیل پر منعقد ہونے والی اس آئس ڈریگن بوٹ کے دلچسپ مقابلے میں چین سے تعلق رکھنے والی265ٹیموں کے تین ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور منفی 40ڈگری کے باعث جم جانے والی جھیل کے 100میٹر طویل ٹریک پر تیز ترین رفتار سے ڈریگن بوٹ چلاتے ہوئے خوب ریس لگائی۔

منفرد نوعیت کی اس دلچسپ ریس میں جہا ں کچھ کھلاڑی پیچھے رہ گئے وہیں کچھ نے اس مقابلے کو خوب انجوائے کیا ۔

تازہ ترین