• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی رہائشی کمپاؤنڈ کے باہر بارود بھری گاڑی کے دھماکے میں چار افراد ہلاک اور90 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں23بچے بھی شامل ہیں۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حکام کے مطابق دھماکا کابل میں واقع گرین ولیج کے قریب کیا گیا، جو شہر کے مشرقی علاقے میں مصروف شاہراہ اور رہائشی آبادی کے قریب انتہائی محفوظ کمپائونڈ تصور کیا جاتا ہے۔

فوری طورپر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبو ل نہیں کی ہے۔

وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ اب تک چار افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 90زخمی ہیں جن میں 23بچے بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین