اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پانی نایاب ہونا شروع ہو چکا ہے جو سونے کی قیمت پر بھی نہیں ملے گا۔ زیر زمین قپانی کے استعمال اور قیمت کے تعین کے حوالے سے کیس کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت ہوئی۔صوبوں کی جانب سے زیر زمین پانی کے استعمال پر ٹیکسوں کے حوالے سے عدم پیش رفت پر چیف جسٹس نے دوران ِ سماعت اظہارِ برہمی کیا۔سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن نے عدالت کے گوش گزار کیا کہ ابھی تک صوبوں کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔