• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین مضبوط تعلقات خطے کی ترقی کیلئے ضروری ہیں، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات کی مضبوطی علاقائی ترقی اور استحکا م کے لیے ناگزیر ہے۔ اہم عالمی اور قومی مسائل پر دونوں ملکوں کا تعاون ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے میں چین سے کردار کی امید ہے، ان خیالات کا اظہار سینیٹر سراج الحق نے پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں نائب امیر میاں محمد اسلم اور جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیز بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان ، افغانستان ، کشمیر اور چینی مسلمانوں سمیت دو طرفہ دلچسپی کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کشمیر پر چین کا مستقل اور مضبوط موقف پاکستان اور کشمیری عوام کے لیے ڈھارس اور حوصلے کا سبب ہے۔ انہوں نے اس امید کا ا ظہار کیا کہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کو رکوانے کے لیے چین مزید موثر سفارتی اور سیاسی اقدامات اٹھائے گا۔ پاکستان اور کشمیر ی عوام اس پر اپنے برادر ملک چین کے شکر گزار ہیں ۔
تازہ ترین