• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر:سیّد اعجاز احمد رضوی

صفحات: 192،قیمت: 300 روپے

ناشر:پبلک پرنٹنگ پریس،کراچی

سیّد اعجاز احمد رضوی کا دوسرا مجموعۂ کلام ’’حُسنِ سُخن‘‘اس وقت زیرِ گفتگو ہے،جب کہ پہلا ’’اعجازِ سُخن‘‘ تھا۔ اس شعری مجموعے میں نظمیں، غزلیں، گیت، قطعات اور متفرق اشعار شامل ہیں۔ لگ بھگ دو سو صفحات پر مشتمل اس شعری مجموعے میں نوّے سے زائد صفحات میں اہلِ علم و ادب نے اُن کی شاعری پر اظہارِخیال کیا ہے۔صاحبِ کتاب نے ’’تشطیر برکلامِ اقبالؔ‘‘ کے عنوان سے کئی جگہ اقبالؔ کے مصرعوں پر مصرعے لگائے ہیں۔ مثال کے طور پر ’’جھپٹنا،پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا‘‘(اقبالؔ)نہیں حرکتیں یہ مِری باغیانہ(اعجاز)۔تبصرہ نگار کو اپنی کم علمی کا پوری طرح احساس ہے، لہٰذا یہ تحریر کرنے میں کوئی عار نہیں کہ لفظ’’تشطیر‘‘ کے لیے تین لغات،’’فرہنگِ آصفیہ‘‘، ’’فیروز اللغات‘‘ اور ’’نسیم اللغات‘‘ سے رُجوع کیا گیا،تاہم اس لفظ سے واقفیت نہ ہوسکی۔ البتہ ’’تضمین‘‘ تینوں لغات میں موجود ہے، جس کے معنی عمومی طور پر ’’اصطلاحِ شاعری میں دوسرے کے شعر پر مصرع یا بند لگانا‘‘ہیں۔

تازہ ترین