• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپر کوہستان،پہاڑی تودہ گاڑی پر گرنے سے 8مزدور جاں بحق

کوہستان (نمائندہ جنگ)اپر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر کام کرنے مزدوروں کی گاڑی پر پہاڑی تودہ آ گرا ،جس کے نتیجے میں 8 مزدور دب کر ہلاک ہوگئے ، مزدور ڈیم پر کام کرکے گھروں کو جا رہے تھے، شاہراہ قراقرم پر زیرو پوائنٹ برسین کے قریب پہاڑی تودہ گاڑی پر آگرا، امدادی کارروائی کے بعد گاڑی کو ملبے سے نکال لیا گیا ، ہلاک شدگان کا تعلق داسو اور کمیلا سے ہے ، لاشوں کو ورثا کو حوالہ کر دیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق شاہراہ قراقرم پر کام کرنے مزدوروں کی گاڑی پر پہاڑی تودہ آ گرا گاڑی تودے کے نیچے دب گئی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم ڈی پی او حاجی عبد الصبور خاں کی قیادت میں موقع پر پہنچی اور سخت سردی میں اڑھائی گھنٹے کی جہدوجہد کے بعد نعشوں کو نکالا گیا ، مرنے والوں میں دو حقیقی بھائی بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین