• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالتیں،مدت میں توسیع پر سب متفق ہوں،تجزیہ کار

کراچی(جنگ نیوز)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں گراسکتی، حالات کا تقاضا ہے تمام سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر راضی ہو جائیں،پانچ مہینے میں پارلیمنٹ کا ایک بھی واک آؤٹ عوام کیلئے نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار مظہر عباس، بابر ستار، حفیظ اللہ نیازی، ارشاد بھٹی اور حسن نثار نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سندھ میں تبدیلی کیلئے فارورڈ بلاک ؟ کا جواب دیتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سندھ حکومت گرانے کی کوشش سوٹ نہیں کرے گی۔مظہر عباس نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ میں فارورڈ بلاک تو الگ کوئی بلاک نہیں بنا سکتی ہے، یہ نہ ہو اس کوشش میں وفاق اور پنجاب مشکل میں پڑجائے۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ کپتان کے نوے فیصد کھلاڑی ناتجربہ کار، بے ہنر اور متکبر ہیں، پی ٹی آئی سے پنجاب اور اسلام آباد چل نہیں رہا اور یہ سندھ فتح کرنے نکل کھڑے ہوئے ہیں۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں گراسکتی ہے۔

تازہ ترین