• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اپنی چھوٹی بہن کرینہ کپور سے بہت متاثر ہیں اور انہیں اپنا رول ماڈل سمجھتی ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کے ریڈیو شو ’ خواتین کیا چاہتی ہیں ‘ میں بات کرتے ہوئے کرشمہ کپور نے کرینہ سے کہا کہ تم میری رول ماڈل ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کا تعلق ایک پروفیشن سے ہی ہے، ہم دونوں ایک دوسرے کی طاقت ہیں۔میں اپنی والدہ سے بھی بہت متاثر ہوں جنہوں نے نے اکیلے ہم دونوں کو پالا ۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار رندھیر کپور کی صاحبزادیوں کرشمہ کپور اور کرینہ کپور میں چھ سال کا فرق ہے، دونوں میں پیار محبت اور ذہنی ہم آہنگی ہے، ہر تقریب میں دونوں ساتھ نظر آتی ہیں۔

واضح رہےکئی برس سینما سے دوری کے بعد کرشمہ کپور کے شوبز میںلو ٹیں گی،انہوں نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1991ء میں آئی فلم’ پریم قیدی‘ سے کیا جس کے بعد انہوں نے’ بیوی نمبر ون‘ جیسی کمرشل اور فضا اور زبیدہ جیسی سنجیدہ فلموں میں کام کیا ہے۔

انہوں نے آخری فلم میں 2012ءمیں کام کیاتھا، وہ شوہر سے علیحدگی کے بعد کئی برسوں سے بالی وڈ سے دور ہیں۔

تازہ ترین