• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمے خلیل زاد آج بھی پاکستان نہیں آئیں گے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے، وہ آج بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زادکو گزشتہ روز سہ پہر پاکستان پہنچنا تھا لیکن وہ نہیں آسکے اور آج بھی وہ پاکستان نہیں آئیں گے بلکہ افغان دارالحکومت کابل میں مصروف دن گزاریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کے دورے سے متعلق ری شیڈیولنگ جاری ہےجبکہ اُن کے ہمراہ امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ ایلیس ویلز کو بھی پاکستان آنا ہے۔

امریکی صدر کی معاون خصوصی برائے جنوبی و سینٹرل ایشیا لیزا کرٹس پاکستان میں موجودہیں، وہ گزشتہ روز پاکستان پہنچیں تھیں۔

لیزا کرٹس کی اب تک دفترخارجہ میں کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہوئی ہے، ایلیس ویلز اور زلمے خلیل زاد کی ایک ساتھ ہی وزارت خارجہ میں ملاقاتیں کرائی جائیں گی۔

دوسری جانب امریکی سفارتخانے نے زلمے خلیل زاد کے شیڈول میں چوتھی بار تبدیلی کادفتر خارجہ کو بتادیاگیا ہے۔

واضح رہے زلمے خلیل زاد اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور باقاعدہ طور پر وفود کی سطح پر دفتر خارجہ میں مذاکرات کریں گے، ان کے دورے کا مقصد افغانستان میں فوجی انخلا اور افغان طالبان سے بات چیت پر مشاورت ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی کا دورہ پاکستان 19 جنوری تک ہوگا۔

تازہ ترین