آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر11؍ ربیع الثانی 1441ھ 9؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سردیوں میں ’ہرا چنا‘ کتنا فائدہ مند؟

ہرا چنا جسے عموماً چھولیہ کہا جاتا ہے سردیوں کے لیے نہایت مفید ہے۔ موسم سرما میں ویسے بھی ہری سبزیوں کے زیادہ استعمال کی خاص تائید کی جاتی ہے جن میں شاخ گوبھی، مٹر، پالک، میتھی، ساگ ، سرسوں کا ساگ، چقندر کے پتےوغیرہ شامل ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سردیوں کو ’صحت منداور کم کیلوریز‘ والی غذائوں کا موسم کہا جاتا ہے، کیونکہ اس موسم میں ہلکی پھلکی غذائیں ہی انسان کو پسند آتی ہیں اور یہ انسانی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ ان سبزیوں میں ایک ’ہرا چنا‘ بھی شامل ہے جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداداس کے فوائد کے بارے میں لاعلم ہے۔

ہرا چنا یا چھولیہ کو بہترین دیسی ڈش کہا جاتا ہے جس کو کئی مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے کہ اس کو کسی بھی سبزی کے ساتھ شامل کرکے با آسانی پکایا جاتا ہے، کچھ لوگ اس کا استعمال گوشت کے ساتھ بھی کرتے ہیں اور اس کے علاوہ چھولیہ کا پلائو بھی مشہور ہے۔

ہرے چنے کے فوائد:

ہرے چنے میں پروٹین کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے، اس کا گلائسیمک انڈکس بھی کم ہے۔ اس لیے یہ وزن کم کرنے کے لیے بہترین غذا ہے۔ اس کے علاوہ ہرے چنوں کا استعمال پٹھوں اور ہڈیوں کی نشو نما کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔

ہرا چنا وٹامن سے بھرپور غذا ہے اور خصوصاً وٹامن اے اور سی کا اس میں خزانہ موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دونوں وٹامنز سردیوں میں انسانی جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہیں کیونکہ ان میں اینٹی آکسائڈنٹ خصوصیات موجود ہیں۔

اس کے علاوہ وٹامن اے اور سی انسانی جسم میں قوت معدافیت کو بڑھاتے ہیں اور ساتھ ہی یہ جلد کی صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہیں۔

ہرے چنے کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اس میں ’فولک ایسڈیا وٹامن B9‘ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ فولک ایسڈیا وٹامن B9 سرد موسم میں انسان کے موڈ کو خوشگوار رکھتا ہے اور ڈپریشن جیسی بیماریوں سے انسان کو دور رکھتا ہے۔

صحت سے مزید