• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی اپنے اثاثوں پر حملوں کے جواب میں امریکی تنصیبات پر حملوں کی دھمکی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار باقر قالیباف نے امریکی وزیرِ جنگ کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ ہمارے اثاثوں کو نشانہ بنائیں گے تو آپ کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آپ ہمارے اثاثوں کو نشانہ بنائیں گے تو ہم خطے میں امریکی تیل و گیس کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم پہلے ہی ثابت کر چکے ہیں، اپنے فوجی اڈوں کو دیکھ لیں جو اب قابلِ استعمال نہیں رہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیرِ جنگ نے کہا تھا کہ ایران نے امریکی جنگی جہازوں پر حملے کیے تو ایرانی آئل ٹینکر تباہ کریں گے۔

گزشتہ روز ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے آبنائے ہرمز میں 3 امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور ایک ڈسٹرائر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ دونوں جنگی جہاز مبینہ طور پر ایران کی بحری ناکہ بندی میں شریک تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید