پاک فوج نے کوہ پیما سید علی شاہ کے جسد خاکی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا۔
فوج اور دیگراداروں کے جوانوں نے کوہ پیما سید علی شاہ کا جسد خاکی سوات منتقل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ کوہ پیما سید علی شاہ 17 جولائی کو کوہ پیمائی کے دوران گلیشیئرز میں لاپتہ ہوئے تھے، میت کئی روز سے فلک سر کی دشوار گزار چوٹی پر موجود تھی۔
پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں کو 5 ہزار 200 میٹر بلندی پر سید علی شاہ کا جسد خاکی ملا تھا۔