• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم میں میگھن مارکل کا اہم کردار کرنے کا امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی خفیہ فلم پر کام شروع کر دیا ہے، جس میں ان کی اہلیہ، اداکارہ میگھن مارکل کے لیے اہم کردار زیرِ غور ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوک آف سسیکس گزشتہ ماہ اہلیہ میگھن مارکل اور اپنے بچوں، شہزادہ آرچی اور شہزادی للی بیٹ کے ہمراہ طویل قیام کے لیے برطانیہ واپس آئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ مبینہ طور پر شہزادی ڈیانا کی زندگی سے متعلق اس پروجیکٹ میں اپنی اہلیہ کو شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ شہزادہ ہیری چاہتے ہیں کہ میگھن والدہ ڈیانا کی کہانی کی راوی کے طور پر فلم میں نظر آئیں۔

واضح رہے کہ شہزادی ڈیانا 1997ء میں پیرس میں کار حادثے میں ہلاک ہوئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن محض مختصر کردار کے لیے نہیں آ رہیں، بلکہ وہ ڈیانا کی کہانی کی آواز بن رہی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ وہ فلم کی مرکزی شخصیات میں شامل ہوں گی، ہیری بیٹے کے طور پر موجود ہو سکتے ہیں، لیکن ناظرین ڈیانا کی کہانی میگھن کی آواز میں سنیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید