• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمار علی کو کونسلر کا ٹکٹ ملنے پر میلاد النبیﷺ کی محفل کا انعقاد

ڈبلن(نمائندہ جنگ) آئرلینڈ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت فینا فال کی طرف سے پاکستانی نژاد نوجوان اور منہاج القرآن آئرلینڈ کے تاحیات رفیق عمار علی کو کونسلر کا ٹکٹ ملنے کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں محفل میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے انڈین، بنگالی ،افغانی اور عربی کمیونٹی کے افراد کے علاوہ فینا فال کے سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت چوہدری عجائب نے حاصل کی، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت ڈاکٹر قدیر اور وسیم بٹ نے پیش کیے جب کہ نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے ادا کیے۔ مقررین میں پیر شیراز حسین قادری،سولیسٹر چوہدری عمران خورشید ،مائیکل واٹرز ،ائین او نائیلن، چوہدری عجائب،ٹیرنان براڈی حیدر علی اور عمار علی شامل تھے ، مقررین نے عمار علی کو ڈبلن کونسلر کی ٹکٹ ملنے پر مبارکباد دی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی جب کہ وسیم بٹ نے میلاد پاک ﷺکے حوالے سے خصوصی خطاب میں کہا کہ محبت رسولﷺ ایمان کی شرط اولین ہے جس کی تکمیل ذکر محبوبﷺ کے بغیر ممکن نہیں، میلاد النبیﷺ ذکر حبیب کا بہترین واسطہ اور ذریعہ ہے یوم میلاد النبیﷺ منانا مستحسن اور جائز عمل ہے۔ آخر میں پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ یورپ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری نے خصوصی دعا کروائی۔
تازہ ترین