• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء الرحمٰن فاروقی اپنا موقف پیش کرنے سے کبھی نہیں گھبرائے ، قاری عبدالرشید

بریڈ فورڈ (پ ر) علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہیدہر فورم پر اپنا موقف پیش کرنے سے نہ کبھی گھبرائے اور نہ ھی ڈگمگائے ان خیالات کا اظہار سواد اعظم اھل سنت والجماعت کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا قاری عبدالرشید نے علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی کے یوم شہادت کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے مہینے اور روزے کی حالت میں لاہور سیشن کورٹ کے احاطے میں بم دھماکے کا نشانہ بنا کر علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی کو شہید کیا گیا ۔ اس دھماکے میں ان کے ساتھ درجنوں بے گناہ شہری و پولیس اہلکارشہید و زخمی ہوئے مگر ان کے ورثاء آج 24 سال گزر جانے کے باوجود انصاف ملنے اور اصل قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لا کر انہیں سزا دینے کے منتظرہیں ۔ سواد اعظم اہل سنت والجماعت کے مرکزی امیر مفتی محمد تقی نے کہا کہ علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی شہید ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ تھے ۔جنہوں نے دنیا کے کئی سارے ملکوں میں اپنی تقریر و تحریر کے ذریعے اسلام اور پاکستان کا نام روشن کیا ۔ مولانا محمد شفیق نے کہا کہ علامہ فاروقی شہیدکے مخالفین نے قتل کے ایک جھوٹے مقدمے میں آپ کو گرفتار کروا یا ۔ مولانا محمد احسن نے کہا کہ حکومت اور فریق مخالف عدالت میں فاروقی شہید پر الزامات ثابت نہ کر سکے تو ان کو دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔مفتی محمد ادریس قاسمی نے کہا کہ 18 جنوری 1997ء کوعالم اسلام کا یہ عظیم رہنما ،کئی کتابوں کا مصنف، تقریر و تحریر کا بادشاہ، لاکھوں کارکنوں کا محبوب قائد، حق کا داعی، صحابہ کا سپاہی ،روزے کی حالت میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ۔ مولانا محمد حامد نےکہا کہ موجودہ حکومت فاروقی شہید کے بچوں کو انصاف دلوا کر انصاف کا بول بالا کرنے میں پیش رفت کرے ۔
تازہ ترین