• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں سرکاری ملازمین کیلئے مراعات وگرانٹس کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےسرکاری ملازمین کیلئے متعدد مراعات اورگرانٹس کی منظوری دےدی۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مطابقسرکاری ملازمین کےیتیم بچوں کےاسکالرشپس،بیوہ کی ماہانہ گرانٹ میں اضافےکی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ ملازمین کے جنازے اور بچوں کے شادی فنڈز میں بھی ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے مطابق گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر بنیادی تنخواہ بطور فیئرویل ملے گی، گریڈ ایک سے22 تک ملازمین کی جنازہ گرانٹ بڑھا کر 50 ہزارروپے مقرر کی گئی ہے، نان گزیٹڈ ملازمین کے بچوں کی شادی گرانٹ 15ہزار کی بجائے ایک لاکھ روپے ملےگی۔

گزیٹڈ آفیسرز کے بچوں کی شادی گرانٹ40ہزار سے بڑھا کرڈیرھ لاکھ روپےکردی گئی ہے، نان گزیٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کو میٹرک تک سالانہ اسکالر شپ15 سو سے بڑھا کر 5ہزارروپے، نان گزیٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کیلئے اسکالر شپ 10ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ گزیٹیڈ آفیسرز کے یتیم بچوں کی اسکالر شپ 20سے 50 ہزار روپے سالانہ کردی گی۔

گریڈ ایک سے10تک ملازمین کی بیوہ کی ماہانہ گرانٹ 1950 سے بڑھاکر 5ہزارروپے، گریڈ 11سے15کےملازمین کی بیوہ کی ماہانہ امداد 2550 سے بڑھاکر 7ہزار500روپے مقرر کردی گئی ہے جبکہ سرکاری افسران کی بیوہ کی ماہانہ گرانٹ 10ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپےکردی گئی ۔

تازہ ترین