• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ مسجد نورانی ہیلی فیکس میں سالانہ عرس غوث اعظم کل ہوگا

ہیلی فیکس (پ ر) جامعہ مسجد نورانی ہیلی فیکس میں سالانہ عرس غوث اعظم بروز اتوار20جنوری کو مسجد ہذا کے مہتمم الحافظ قاری ظہیر اقبال قادری کی زیر نگرانی ہوگا۔ جلسہ کی صدارت مولانا پیر سید غلام دستگیر شاہ گیلانی کریں گے۔ تلاوت قرآن پاک قاری محمد آفتاب پیش کریں گے۔ خصوصی خطاب کرنے والے علما میں حافظ اعجاز رسول قادری اور حافظ شیخ محمد زاہد شامل ہیں۔ دیگر علما حافظ شرافت سلطانی اور مقامی علما حضرت پیر عبدالقادر جیلانی کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔ قاری محمد اشرف اور دیگر نعت خواں آقائے دوجہاں حضرت محمدؐ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ جلسہ کی انتظامیہ میں حاجی انور پاشا، حافظ حسین، حاجی چوہدری عمر، ظہیم اقبال حافظ سجناں انور شامل ہیں۔
تازہ ترین