• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ چاول اور چینی کی برآمدات کے لیے چین سے ایک ارب ڈالر کی مارکیٹ حاصل کرلی ، کرنٹ اکاونٹ خسارہ چیلنج ہے،اس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں ۔

تجارت کے لیے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے کراچی میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔اس سال ملکی تاریخ کی ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی توجہ دیگر شعبوں پر زیادہ رہی اور وہ خوردنی تیل پر توجہ مرکوز نہیں کرسکےتاہم وہ خوردنی تیل کی صنعت کو بہت آگے لے کر جائیں گے اور کسانوں کو خوردنی تیل کی پیداوار میں مدد سے زر مبادلہ بچے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو خوردنی تیل کی پیداوار میں مدد سے فارن ایکسچینج بچے گا۔

عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ کارگل کمپنی نے پاکستان میں کروڑوں ڈالرز کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

تازہ ترین