وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال میں کارپر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔
واضح رہے ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر پراڈاقادرکےقریب کارپر سی ٹی ڈی کی جانب سےفائرنگ کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارمیں اغواکارسوارتھےجن سے3بچےبازیاب کرائے گئے جبکہ سی ٹی دی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کارروائی فیصل آباد میں16 جنوری کو ہونے والے آپریشن کا حصہ تھی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فرار دہشتگردوں میں شاہد جبار ، عبدالرحمان اور ان کا ایک ساتھی شامل تھا جبکہ واقعے کے مقام سے خود کش جیکٹس ، دستی بم ، اسلحہ برآمد ہوا۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھاکہ واقعے کے بعد سی ٹی ڈی بچوں کوساتھ لے گئی تھی بچوں کا کہنا تھا کہ پولیس نےہمارے والدین کو ماردیاہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساہیوال میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا ہے۔