• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص کی لاش ملی، دیگر واقعات میں 2 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی،دیگر واقعات میں2 افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق بہادر آباد کے علاقے کارساز روڈ پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 25سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی، جس نے جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کردی ہے، بن قاسم کے علاقے میں واقع سچل سر مست اسکول کے عقب میں واقع جھاڑیوں سے 30سالہ عباس ولد ریاضکی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،متوفی نشے کا عادی تھا ، لاش کم از کم 10روز پرانی اور خراب ہو چکی ہے،‎‎ ڈیفنس فیز 6 اسٹریٹ نمبر 26پر قائم بنگلہ نمبر 123-Bمیں تعینات سیکورٹی گارڈ 25 سالہ صدام حسین ولد علی حسنین نے نامعلوم وجوہات کی بناءپر گولی مار کر خودکشی کرلی ، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قریبی اسپتال پہنچایا، پولیس کا کہناہے کہ متوفی صدام حسین کئی ماہ سے مذکورہ بنگلے میں سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا،آبائی تعلق نواب شاہ سے تھا ۔

تازہ ترین