• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے ساتھ یورپ کا خصوصی مالیاتی نظام فرانس میں قائم ہو گا

پیرس(اے پی پی) ایران کے ساتھ یورپ کے تجارتی معاملات کو آسان بنانے کے لئے مجوزہ خصوصی مالیاتی نظام ایس پی وی آئندہ دو تین ہفتے میں اپنا کام شروع کر دے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ یہ مالیاتی نظام فرانس میں قائم کیا جائے گا اور جرمنی کا ایک اعلیٰ بینکار اس سسٹم کا انتظام سنبھالے گا۔وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی نے کہا کہ توقع ہے کہ برطانیہ بھی ایک شیئر ہولڈر کے طور پر اس مالیاتی سسٹم میں شامل ہو گا- یورپی یونین نے چند مہینے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایس، پی، وی نام سے ایک خصوصی مالیاتی نظام یا سسٹم قائم کرے گی تاکہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون جاری رکھنے کا راستہ ہموار رہے۔
تازہ ترین